منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

حکمرانوں کا ’’ڈنگ ٹپاؤ ‘‘پروگرام ملک کو ’’مسائلستان‘‘ بنا رہا ہے‘ چوہدری محمد سرور

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک)تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ’’ڈنگ ٹپاؤ ‘‘پروگرام ملک کو ’’مسائلستان‘‘ بنا رہا ہے،ملکی خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے،پنجاب کے حکومتی منصوبوں میں کر پشن کے قصے عام ہو چکے ہیں مگرحکمران کر پشن کر نیوالوں کو خود پکڑ رہے اور نہ ہی نیب کو ایسے لوگوں کو پکڑ نے کی اجازت دے رہے ہیں بلکہ انکی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،ظالم حکومت ابھی بھی عوام سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت زیادہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ابھی گرمی آئی نہیں اور بجلی کے شاٹ فال میں اضافے سے عوام کو گھنٹوں لووڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پر رہا ہے، لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ،حکومت بجلی کا بحران حل کر نے میں بالکل سنجیدہ نہیں بلکہ حکمرانوں کی ساری توجہ اپنے اقتدابچانے پر ہے ، جب بھی (ن) لیگ اقتدار میں آتی ہے تو کسان ،مزدوراور چھوٹا تاجر رُل کررہ جا تا ہے ،حکمرانوں کی تباہی بربادی کا سبب عوام دشمن ترجحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بدامنی، بے انصاف اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے ان پر قابو پانے کے لئے تعلیم، روزگار، معاشی انصاف اور بنیادی ضروریات کو مہیا کرنا بہت ضروری ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان مسائل کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے موجودہ دور حکومت میں ان مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے‘ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں وہ پیپلز پارٹی کی طرح ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکمران ہٹ دھرمی چھوڑ کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، عوامی مسائل، حکمرانوں نے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے حکمران ذاتی مصروفیات کو ملکی و قومی مسائل پر ترجیح دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…