بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا،دولت اسلامیہ کو رقم بھیجنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک 20 سالہ مرد کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو رقوم بھیجنے کا الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ان دونوں افراد پر دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 25 سال قید ہے۔گرفتار کیے گئے شخص کو اس سے قبل ستمبر 2014 میں آسٹریلیا میں انسداد دہشت کی سب سے بڑی کارروائی کے دوران بھی حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ان افراد میں سے یہ 14واں اور آخری شخص ہے جو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔نیو ساو¿تھ ویلز کی پولیس ڈپٹی کمشنر کیتھرین برن نے لڑکی کی عمر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔انھوں نے سڈنی میں صحافیوں کو بتایاکہ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ پریشان کن ہے کہ ہمیں اس ماحول میں نوجوان بچوں کے ساتھ پیش آنا پڑ رہا ہے۔ اور آج ہونے والی گرفتاری سے اس میں تبدیلی نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ آسٹریلین حکومت کے اندازے کے مطابق ایک سو کے قریب آسٹریلین شہری شام اور عراق میں شدت پسند گروہوں میں شامل ہیں اور وہ ملک سے انھیں مالی امداد بھیجنے والوں کے بارے میں فکر مند ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…