بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدر اوباما اورکاسترو ملاقات میں انسانی حقوق کے معاملے پر تنازع

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوانا(نیوز ڈیسک)صدر اوباما نے کہا ہے کہ وہ کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دیں گے،امریکہ کے صدر براک اوباما اور کیوبا کے صدر راو¿ل کاسترو نے تاریخی مشترکہ پریس کانفرنس میں انسانی حقوق کے معاملے پر اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتقاق کیا ہے۔دارالحکومت ہوانا میں مشترکہ پریس کانفرنس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی،گوانتاناموبے میں امریکی جیل اورسیاسی قیدیوں کے معاملے پر بات ہوئی۔ کیوبا کے صدر راو¿ل کاسترو نے کہا کہ امریکہ کیوبا سے تجارتی پابندیاں ختم کرے اور گوانتاناموبے جیل کو بند کرے۔دونوں ممالک کے صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس میں راو¿ل کاستروں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب بھی دیا۔سیاسی قیدیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راو¿ل کاستروں نے سیاسی قیدیوں کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی فہرست ہے تو مجھے دیں وہ شام تک رہا ہو جائیں گے۔کیوبا کے صدر نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کا تحفظ کرتے ہیں اور ہماری نظر میں شہری، سیاسی، معاشرتی اور اقتصادی حقوق ناقابل تقسم اور ایک دوسرے پر محنصر ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ بات ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت صحتِ عامہ، تعلیم، سوشل سکیورٹی کے حقوق کا دفاع نہ کر سکے۔امریکی صدر براک اوباما کیوبا کے تین روزہ دورے پر ہیں ۔اور 88 سال میں پہلے امریکی صدر ہیں جنھوں نے کیوبا کا دورہ کیا ہے۔دارالحکومت ہوانا میں مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔صدر اوباما اور خاتونِ اول کے اعزاز میں دیے گئے سرکاری عشائیے میں امریکی کانگریس کے اراکین اور وائٹ ہاو¿س کے حکام بھی شریک تھے۔صدر اوباما نے کہا کہ کیوبا کی قسمت کا فیصلہ امریکہ یا کوئی اور ملک نہیں کرے گا۔کیوبا کے مستقبل کا فیصلہ کسی اور کو نہیں بلکہ عوام کو کرنا ہے۔صدر اوباما نے تجارتی پابندیاں ا±ٹھانے سے متعلق کوئی وقت تو نہیں دیا لیکن انھوں نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ہم نے گذشتہ 50 برسوں میں کیوبا کے ساتھ جو کچھ کیا وہ نہ تو ہمارے مفاد میں تھا اور نہ ہی کیوبا کے۔کیوبا پر تجارتی پابندیاں ا±ٹھانے کے لیے صدر اوباما کی انتظامیہ جو کر سکتی تھی ا±س نے کیا لیکن مزید پابندیاں ا±ٹھانے کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ کیوبا پر عائد مزید پابندیاں ا±ٹھانے کے لیے کیوبا کو انسانی حقوق کے بارے میں اقدامات کرنا ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ صرف کیوبا ہی نہیں ہے جہاں انسانی حقوق سے متعلق امریکہ کو ’شدید اختلاف‘ ہے امریکہ کا اس معاملے پر چین اور ویتنام سے بھی اختلافات ہیں۔صدر اوباما اور خاتونِ اول کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ دیا گیا جس میں امریکی کانگریس کے اراکین اور وائٹ ہاو¿س کے حکام بھی شریک تھے۔بی بی سی کے شمالی امریکہ کے مدیر جون سوپل کہتے ہیں کہ صرف 18 ماہ قبل کسی امریکی صدر کا کیوبا کی سرزمین پر قدم رکھنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ہونے والی یہ پریس کانفرنس ’تاریخی‘ اور ’کشیدہ‘ تھی۔ مقامی نامہ نگار نے بتایا کہ مسٹر کاسترو نے پریس کانفرس میں ’معمول سے زیادہ گفتگو کی۔ٹیکنالوکی کمپنی گوگل نے کیوبا میں آن لائن ٹیکنالوجی سینٹر کھولنے کا اعلان کیا جہاں مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…