بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایمپائر نے کرس گیل کو میدان سے باہر نکال دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور (نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں فورتھ ایمپائر این گولڈ نے کرس گیل کو میدان میں گھسنے کی اجازت نہیں دی، وہ انھیں کھینچ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی کے میچ میں فورتھ ایمپائر این گولڈ نے کرس گیل کو میدان میں گھسنے نہ دیا اور کھینچ کر باہر لے گئے۔ دراصل ہوا یوں کہ سری لنکا کی اننگز کے دوران کرس گیل زخمی ہو کر باہر چلے گئے اور دوبارہ فیلڈنگ کرنے نہ آئے۔ کرکٹ رولز کے مطابق انھیں اس وقت تک بلے بازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی تھی جب تک وہ قانون کے مطابق گراؤنڈ کے باہر اپنا وقت پورا نہ کر لیتے۔ میچ کے دوران دنیش رام دین آؤٹ ہوئے تو کرس گیل نے اپنے پیڈز اور ہیلمٹ پہنا، ہاتھ میں بلا تھام کر گراؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کرنے لگے تو اچانک فورتھ ایمپائر نے ان کو دبوچ لیا اور کھینچ کر باہر لے گئے۔ ایمپائر کی اس حرکت پر میچ کی کمنٹری کرنے والے اور شائقین ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔ سب نے اس لمحے کو خوب انجوائے کیا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…