جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

مشرف کو عدالتی حکم پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ،بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے ،گرتے گراتے سیاستدان بن جائےگا‘ رانا ثناءاللہ

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ مشرف کو عدالتی حکم پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ،بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے ایسے ہی گرتے گراتے سیاستدان بن جائے گا،پاک بھارت میچ میں پاکستان کے ساتھ دھاندلی ہوئی ، عمران خان کو چاہیے کہ وہ دھاندلی کے خلاف بھارت میں بھی دھرنا دیں ، حقوق نسواں بل کے ذریعے عورتوں کو عزت دی گئی ، مولوی عورتوں کو کمرے میں بند کر کے چابی جیب میں نہ رکھیں ۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر رانا ثنااللہ نے تھانہ سمن آباد کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ جس کے بعد تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تھانہ سمن آباد کی نئی عمارت کے لیے جگہ پنجاب حکومت نے دی ہے جس پر عمارت تعمیر کرنے کے لیے 10کروڑ روپے لاگت آئی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم کرنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے اور پولیس کو چاہیے کہ جو قانون کا احترام کرتا ہے اس کی عزت کی جائے اور جو قانون کا احترام نہیں کرتا اس کو سزا دی جائے۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے ایسے ہی گرتے گراتے سیاستدان بن جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پاس کردہ حقوقِ نسواں بل کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بل کے ذریعہ عورتوں کو عزت دی ہے، مولوی عورتوں کو کمرے میں بند کر کے چابی جیب میں نہ رکھیں۔اس موقع پر وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان کو بھی نہیں بھولے اور کہا کہ پاک بھارت میچ میں ہماری کرکٹ ٹیم کے ساتھ دھاندلی ہو گئی ہے اور عمران خان کو چاہیے کے وہ دھاندلی کے خلاف بھارت میں بھی دھرنا دیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف کو عدالتی حکم پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…