اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قرارداد اور صاف پانی کے منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی جانیوالی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میرٹ پرتشکیل نو کی جائے اور حکومت من پسند افراد جو بورڈ سے لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرتے ہیں اور عملی کارکردگی صفر ہے انکو فی الفور عہدوں سے ہٹایا جائے، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ماضی میں جن نامور کھلاڑیوں نے خدمات سرانجام دیں انکی مشاورت سے ایسا نظام وضع کیا جائے جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکے۔ میاں محمودالرشید نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میںتحریک التوائے کار بھی جمع کرائی جس میں انکا کہنا تھا کہ صاف پانی کے منصوبوں میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں اور 40کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود لاہور میں پینے کے پانی کی پائپ لائنوں میں سیوریج کے پانی کی آمیزش پائی جاتی ہے جو قابل تشویش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کو میٹرو ٹرین اور بس سے زیادہ صاف پانی کی ضرورت ہے لیکن حکومت انتہائی بنیادی مسائل سے غافل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک التوائے کار کو باضابطہ قرارد دیکر اس پر ایوان میں بحث کرائی جائے اور پنجاب بھر میں ہنگامی طور پرصاف پانی کے منصوبے شروع کئے جائیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…