بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران ثالثی کا طالب ، سعودی عرب مداخلت روکنے پر مصر

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے کہاہے کہ ایران نے مملکت کے ساتھ اختلافات کے حل کے لیے کویت سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی جو درخواست کی تھی، سعودی عرب نے اس کا جواب نہیں دیا، اس لیے کہ مملکت کے نزدیک تہران کے ساتھ تعلقات کی درستی کوئی دوطرفہ مسئلہ نہیں اور سعودی عرب اس سلسلے میں خلیجی اور عرب دو خطوں کے مفادات کی نمائندگی کر رہا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے ان کوششوں پر کسی بھی سرکاری ردعمل کا امکان خارج از امکان ہے، جن کے بارے میں سنا جا رہا ہے کہ کویت ایران کی درخواست پر ان میں مصروف عمل ہے تاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال ہو سکیں اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہو سکے۔ذرائع نے باور کرایا کہ سعودی عرب کا خیال ہے کہ تہران اور مشہد میں اس کے سفارتی مشنوں پر حملہ ہی واحد مسئلہ نہیں، بلکہ ایران یمن، شام، عراق، بحرین، لبنان اور خود کویت میں بھی مداخلت کر کے فساد پھیلا رہا ہے۔ذرائع نے واضح کیا کہ تمام خلیجی ممالک اس امر کے خواہش مند ہیں کہ اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے ایران کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ گزشتہ تجربات پھر سے نہ دہرائے جائیں جن میں ایران کے اقوال اور افعال میں مکمل طور پر تضاد پایا جاتا رہا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی قانون اور خطے کی سطح پر معاہدوں کی پاسداری، مکالمے اور مفاد کے اصولوں کے مطابق تعاون کی پالیسی اور مداخلتوں کو روکا جانایہ سب جانے بوجھے امور ہیں جن کی تشریح کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…