اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ دن بھی آنے تھے ۔۔۔!افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) گزشتہ روز ہی افغانستان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ جیسی تجربہ کار ٹیم کے خلاف جو کارکردگی دکھائی ہے اس کو دیکھتے ہوئے کرکٹ مبصرین پیش گوئی کررہے ہیں کہ افغانستان کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ کر نویں نمبر پر آچکی ہے جلد ہی پاکستان جو کہ آٹھویں نمبرپر موجود ہے اسے بھی پیچھے چھوڑ کر آٹھویں پوزیشن پر قبضہ کر لے گی۔ گزشتہ روز ہی جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان نے چوکرز کو بھی پریشان کرڈالا۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعدقومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں دودرجے تنزلی ،چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پرآگئی،تازہ ترین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت کی ٹیم پہلے ،ویسٹ انڈیزدوسرے اورنیوزی لینڈتیسرے نمبرپرہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے مطابق بھارت نے 27میچوںمیں3396پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ126ہے۔ دوسرے نمبرپرویسٹ انڈیز نے 20 میچوں میں 2411 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ121ہے۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈ نے26میچوں میں3127پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ120ہے۔چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ نے31میچوںمیں3549پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ114ہے۔پانچویںنمبرپرانگلینڈ نے24میچوںمیں2696پوائنٹس حاصل کئے اور اسکی ریٹنگ112ہے۔ چھٹے نمبرپرآسٹریلیانے24میچوںمیں2673پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ111ہے۔ ساتویںنمبرپرسری لنکا نے 27 میچوں میں 2964پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔آٹھویں نمبرپرپاکستان نے36میچوںمیں3951پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 110 ہے۔ نویں نمبر پرافعانستان نے26میچوںمیں2069پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ80ہے۔ دسویںنمبرپربنگلہ دیش نے 24 میچوں میں 1815پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ76ہے۔گیارہویںنمبرپرسکاٹ لینڈ نے17میچوںمیں1005پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 59 ہے۔ بارہویں نمبرپرہالینڈ نے 18 میچوں میں 1054پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ59ہے۔تیرہویں نمبرپرزمباوے نے 25 میچوں میں 1429پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 57 ہے۔ چودھویں نمبرپرہانگ کانگ نے19میچوںمیں832پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 44 ہے۔پندرہویں نمبرپریواے ای نے 17 میچوں میں730پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ43ہے۔سولہویں نمبرپرآئرلینڈ نے 17 میچوں میں 669 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 39 ہے۔ سترہویں نمبرپرعمان نے 12 میچوں میں 442 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ37پوائنٹس ہے۔ گزشتہ روزجنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دیدی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے 210کے تعاقب میں افغانستانی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 172رنز بنا سکی  ڈی ویلیئر نے پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 64رنز کی شاندار اننگز کھیلی مورس کو شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اتوار کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا ہاشم آملہ صرف 5 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے ان کے ساتھ آنے والے اوپنر ڈی کک نے شاندار 45 رنز کی اننگ کھیلی اور کپتان فاف ڈیو پلیسی کے ساتھ اسکور کو 90 رنز تک پہنچایا تاہم دونوں ہی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے ڈیو پلیسی نے 41 رنز بنائے۔افغانستان کی بہتر باو¿لنگ اور وکٹیں گرنے کے سبب رنز بنانے کی رفتار میں نسبتاً کمی واقع ہوئی لیکن اے بی ڈی ویلیئرز نے روایتی جارحانہ انداز میں نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی بڑے مجموعہ تک رسائی یقینی بنائی۔جارح مزاج بلے باز نے پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 64 رنز بنائے جس ی بدولت جنوبی افریقہ نے اسکور بورڈ پر 209 رنز کا مجموعہ تشکیل دیاملر نے 19 اور جے پی ڈومینی نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی افغانستان کی جانب سے عامر حمزہ، دولت زدران، شاہ پور زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کی ٹیم نے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب کےلئے جارحانہ آغاز کیا اور محمدشہزاد نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور مورس کی گیند پر بولڈ ہوئے محمد شہزاد کی اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے،دوسرے آو¿ٹ ہونے واے کھلاڑی کپتان اصغر تھے جو 7 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد افغانستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں 172رنز بنا سکی افغانستان کے دیگر کھلاڑیوں میں گلبدین نائب 26 محمد نبی 11 سمیع اللہ شنواری 25نجیب اللہ زدران بارہ راشد خان گیارہ شاہ پور زدران نے ایک رن بنایا ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے مورس نے چار جبکہ ایبٹ راباڈا اور عمران طاہر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔مورس کو شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…