منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

یوم پاکستان ملک بھرمیںکل جوش و خروش اور ملی جذبے سے منایا جائے گا

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) یوم پاکستان ملک بھرمیں23مارچ جوش و خروش اور ملی جذبے سے منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں جن کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنے ذمہ ٹاسک کو احسن انداز میں انجام دیں ۔ یہ بات قائمقام ڈی سی او اعجاز خالق رزاقی نے یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پروگرامز کے انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اسسٹنٹ کمشنرز ‘ پنجاب پولیس ‘ ٹریفک پولیس ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے محکموں کے افسران اور سابق ایم پی اے کمال چغتائی بھی موجود تھے ۔ قائمقام ڈی سی او نے بتایا کہ یوم پاکستان کے موقع پر وطن عزیز کی حفاظت اور سلامتی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی یادگاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے جبکہ پروین شاکر آڈیٹوریم اور اقبال سٹیڈیم کی دیواروں پر یونیورسٹیز اور کالجز کے طالب علموں کی طرف سے یوم پاکستان کے حوالے سے پینٹنگزکی جائےں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ یوم پاکستان پر گرجا گھروں میں بھی خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد ہونگی جن میں منتخب عوامی نمائندے اور سرکاری افسران خصوصی شرکت کریں گے ۔ قائمقام ڈی سی او نے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ اہم مقامات پر قرار داد پاکستان ‘جدوجہد آزادی اور قیام پاکستان پر مبنی بینرز اور سٹیمرز آویزاں ہونے چاہیں جبکہ چوکوں میں ساﺅنڈ سسٹم کے ذریعے حب الوطنی کے جذبات ابھارنے والے نغمے پیش کرنے کا خصوصی انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو قومی اہمیت کے دن کی مناسبت سے سٹیج ڈرامہ تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماﺅں کی تصاویری نمائش اور پینٹنگز کے مقابلے منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے ‘این جی اوز کے اشتراک سے یوم پاکستان سیمینار کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ایچ اے کو پارکوں ‘ گرین بیلٹس ‘ واسا کو سیور لائنز کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں ضلعی پولیس جامع سیکورٹی پلان ترتیب دے ۔ انہوں نے بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ کمپنی کو خصوصی اقدامات کرنے کی بھی تاکید کی ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پلان ترتیب دےکر ایک روز میں ڈی سی او آفس کو فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…