ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران طائف اور قطیف شہروں میں 77 غیر ملکی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا ¾ طائف میں 66 اور قطیف میں 11 افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شعبہ دعوت وارشاد کے باہمی تعاون سیکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد السواط نے بتایا کہ جمادی الاول میں مجموعی طورپر 77 غیرملکیوں نے اسلام قبول کیا۔ڈاکٹر السواط نے بتایا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے شہری اسلامی تعلیمات اور اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہوئے ¾ان میں سے ایک شخص سعودی عرب کے ایک اسپتال میں عملے کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوا۔القطیف کے رضاکار سینٹر کے ڈائریکٹر راشد بن سعید الھاجری نے بتایا کہ جمادی الاول میں مجموعی طورپر 1031 دعوتی وتبلیغی پروگرام منعقد کیے گئے جن سے 11 ہزار 89 افراد نے استفادہ کیا ¾اس کے علاوہ 2800 دعوتی مراکز میں اسلامی تعلیمات سے متعلق لٹریچر تقسیم کیا گیا۔