جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر طالبان کے حملے کا خطرہ

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر مذہبی امور و معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو جان لیوا حملے کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں انہیں ان کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے تنبیہہ کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف مسلسل بیان بازی کے باعث عامر لیاقت کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور انہیں کسی بھی وقت جان لیوا حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نقل و حرکت سے پہلے کون سے متعلقہ حکام کو آگاہ کروں ؟ مجھ سے تو کسی نے رابطہ تک نہیں کیا، یہ جھوٹے اور مکاروں کی حکومت ہے اور نواز حکومت سے تحفظ کی بھیک نہیں مانگوں گا میرے لیے اللہ اور اس کا رسول ہی کافی ہیں۔یاد رہے کہ عامر لیاقت طالبان کیخلاف کھل کر بولتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…