بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرد جنگ کا خا تمہ ، صدر اوباما فیملی کے ہمراہ تاریخی دورے پر کیوبا پہنچ گئے

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوانا(نیوز ڈیسک ) امریکی صدر باراک اوباما فیملی کے ہمراہ تاریخی دورے پر کیوبا پہنچ گئے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ اوباما کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے موڑ کی حیثیت رکھتا ہے،صدر اوباما کیوبا حکومت کے سیاسی مخالفین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر براک اوباما فیملی کے ہمراہ تین روزہ دورے پر کیوبا کے شہر ہوانا کے ہوائی اڈے پر اترے۔ اوباما 88 سال میں کیوبا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ امریکی صدارتی خاندان ہلکی ہلکی بارش میں سرخ قالین پر سے گزرا۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو رودریگس نے کیا۔امریکی صدر براک اوباما کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے ہیں۔ وہ 88 سال میں پہلے امریکی صدر ہیں جنھوں نے کیوبا کا دورہ کیا ہے۔انھوں نے ہوانا پہنچتے ہی ٹویٹ کیا کہ وہ کیوبا کے عوام سے ملنا اور ان کی باتیں براہِ راست سننے کے مشتاق ہیں۔ہوانا میں امریکی سفارت خانے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے دورے کو ’تاریخی‘ قرار دیا۔ ان نے کچھ وقت شہر کے قدیم حصے میں بھی گزارا۔کیوبا کی کمیونسٹ حکومت نے کہا کہ وہ اس دورے کے دوران انسانی حقوق اور جمہوریت سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔تاہم وزارتِ خارجہ کے ایک عہدے دار نے کہا کہ ایسے موضوعات پر گفت و شنید نہیں ہو گی۔صدر اوباما، ان کی اہلیہ مشیل اوباما اور بیٹیاں ساشا اور مالیا مسکراتی ہوئی صدارتی جہاز ایئر فورس ون سے برآمد ہوئیں۔امریکی صدارتی خاندان ہلکی ہلکی بارش میں سرخ قالین پر سے گزرا۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو رودریگس نے کیا۔کیوبا آمد کے دو گھنٹے بعد صدر براک اوباما نے امریکی سفارت خانے کے عملے سے کہا: ’1928 میں صدر کْولج نے بحری جنگی جہاز پر سوار ہو کر یہاں آئے تھے۔ انھیں یہاں آتے آتے تین دن لگے تھے۔ مجھے اس سفر میں صرف تین گھنٹے لگے۔ تاریخ میں پہلی بار ایئرفورس ون یہاں اترا ہے۔پولیس نے حکومت مخالف ’لیڈیز ان وائٹ‘ نامی تنظیم کی درجنوں اراکین کو حراست میں لے لیاصدر اوباما کیوبا کے صدر راؤل کاسترو سے ملاقات کے دوران تجارت اور سیاسی اصلاحات پر گفتگو کریں گے، تاہم انقلابی رہنما اور کیوبا کے صدر کے بھائی فیدل کاسترو سے ان کی ملاقات طے نہیں ہے۔صدر اوباما کی ہوانا آمد سے قبل ہوانا میں کئی حکومت مخالف مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے سیاسی قیدیوں کی بیویوں کے ایک گروپ ’لیڈیز ان وائٹ‘ کی درجنوں ارکان کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک چرچ کے باہر مظاہرہ کرنے کی تیاریاں کر رہی تھیں۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں نئے موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بی بی سی کے شمالی امریکہ کے مدیر جون سوپل کہتے ہیں کہ صرف 18 ماہ قبل کسی امریکی صدر کا کیوبا کی سرزمین پر قدم رکھنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔صدر اوباما اور صدر راؤل کاسترو ایک عشائیے میں شرکت کریں گے، جس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ چاہے کیوبا پسند کرے یا نہ کرے، صدر اوباما کیوبا کی حکومت کے سیاسی مخالفین سے ملاقاتیں کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ ’لیڈیز ان وائٹ‘ کے ارکان سے بھی ملیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…