بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدارتی انتخابات میں مجھے نامزد نہ کیا گیا توفسادات پھوٹ پڑیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں صدارتی انتخابات کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جلسوں میں ہونے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدارتی انتخاب میں انہیں نامزد نہ کیا گیا تو امریکا بھر میں فسادات پھوٹ پڑیں گے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مخالفین پر کیے گئے حملوں اور مار پٹائی کی مذمت نہیں کریں گے۔ان کے جلسوں میں ہونے والے تشدد کی زیادہ ذمہ داری “ہلڑ بازی کرنے والے پیشہ ور افراد” پر عائد ہوتی ہے جو ان کے مخالفین بھیجتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں کے دورن تشدد کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ہفتے کے بعد روز ایریزونا میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے د وران ایک شخص پر بد ترین تشدد کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ کی مہم کے نگران لیوان ڈوسکی کی ایک صحافی سے بدتمیزی کا واقعہ بھی سامنے آ چکا ہے۔اس سے قبل شکاگو میں پر تشدد احتجاج کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی ریلی ہی منسوخ کرنا پڑی تھی۔ #/s#



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…