اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم بہار کی آمد کے باعث درختوں پر بور آنا شروع ، آج 21 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائیگا۔روزنامہ نئی بات کے مطابق بعض ممالک میں اس دن کو نو روز کہتے ہیں اور اسے عید کے طورپر منایا جاتاہے 20 مارچ اور 21 مارچ کی درمیانی شب 9 بجکر 55 منٹ پر سورج اپنا 5 کروڑ 88 لاکھ 6 سو میل کی محوری چکر پورا کرتا ہوا اس نقطہ آغاز پر پہنچ جائیگا جہاں تخلیق کائنات کے وقت اپنے سفر کی ابتداءکی تھی۔اس وقت زمین سورج کے قریب سے گزر رہی ہو گی اس دوری کا فیصلہ 9 کروڑ 45 لاکھ میل سے کم ہو کر 9 کروڑ 15 لاکھ میل ہو جائیگا۔