اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جے یوآئی(س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے انکشاف کیا ہے کہ توہین رسالت قوانین کی خلاف ورزی پر قتل ہونے والے سلمان تاثیر کے اہلخانہ نے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا۔جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں تحفظ خواتین بل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ سابق گورنر کے اہلخانہ نے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مقتول کی والدہ اور ان کے خسر ان کے ساتھ گزشتہ برسوں رابطے میں رہے ان دونوں کا یہی موقف تھا کہ ممتاز قادری کو معاف کیا جائے گا جس کے بعد ان کے سارے خاندان نے اس موقف کی تائید کی ۔جے یو آئی (س) کے سربراہ کا کہنا تھا ریمنڈ ڈیوس کی بار شریعت کو جواز بنایا گیا لیکن ممتاز قادری کیس میں شرعی جواز کے باوجود اوپر کے دباﺅ پر پھانسی دی گئی ۔یاد رہے کہ ممتاز قادری کی پھانسی پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































