لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج لاہور جم خانہ گالف کلب میں پہلے ’’چیف منسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ‘‘ کی تقریب تقسیم انعامات میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے دلچسپ انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گالف ایک اچھا کھیل ہے مگر اس کیلئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور یہ بھی سن رکھا ہے کہ کھلاڑی گالف کے میدان میں آ کر ہر طرح کی فکر سے آزاد ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی گالف نہیں کھیلی لیکن کھیل صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے خطاب کے دوران دلچسپ پیرائے میں کہا کہ گالف میں نیٹ70، نیٹ71، نیٹ 73 سکور کرنے والے جیتے ہیں تو ان کھلاڑیوں کو اگلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کیلئے بھارت بھجوا دینا چاہیئے کیونکہ اگر انہوں نے گالف کے میدان میں اتنے سکور کئے ہیں تو یہ کھلاڑی یقیناًبھارت میں جا کر بھی میچ جیت سکتے ہیں جس پر تقریب میں موجود لوگ بہت محظوظ ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت مند معاشرے میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پہلے چیف منسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو بھی مبارکباد دی۔ سابق چیف سیکرٹری پرویز مسعود اور چیئرمین لاہور جم خانہ کلب میاں مصباح الرحمن نے وزیراعلیٰ کو سووینئر پیش کیا۔ تقریب تقسیم انعامات سے کنوینر گالف آغا علی امام، سپانسر شوکت حسن اور میاں مصباح الرحمن نے بھی خطاب کیا۔
گالف کھلاڑیوں کو اگلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کیلئے بھارت بھجوا دینا چاہیئے،شہبازشریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے



















































