اسلام آباد(نیوزڈیسک)متعدد انٹرنیٹ کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے کہ پی ٹی اے کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں صبح پانچ بجے سے سہ پہر تین بجے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پرٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس وے پر اکیس سے تئیس مارچ تک صبح چھ سے سہ پہرتین بجے تک راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور اور زیرو پوائنٹ تک ٹریفک بند ہوگی۔آئی ایس پی آرکی جانب ٹریفک پلان کے مطابق بیس مارچ رات بارہ بجے سے اکیس مارچ دن ایک بجے تک راولپنڈی سے اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ بائیس مارچ رات بارہ بجے سے تئیس مارچ دن تین بجے تک ہیوی ٹریفک اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے اسلام آبادآنیوالی تمام ٹریفک راول ڈیم سے مری روڈ اور کشمیر ہائی وے سے اسلام آباد داخل ہوگی۔