ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

آج بڑے اقدام کی تیاریاں،تمام سیاستدان اکٹھے

datetime 21  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت کی جانب سے طلب کر دہ پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس (آج)پیر کی شام پانچ بجے شروع ہو گا جس میں پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل 2015 سمیت14بل پیش ہونگے ¾ اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے ¾پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے حکومت اپوزیشن جماعتوں کو پی آئی اے بل پر بریفنگ دےگی ¾ مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس ہونگے ¾ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی صدارت خورشید شاہ اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل 2015کو سینٹ نے مسترد کر دیا تھا جس کی منظوری کےلئے صدر مملکت سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری بھیجی گئی تھی صدر مملکت کی جانب سے طلب کر دہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) پیر کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا حکومت کی جانب سے پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل 2015کے علاوہ بلز میں زنا بالجبر،غیرت کے نام پر قتل،نجکاری کمیشن ،دوران حراست تشدد یا اموات اور سول سروس میں اصلاحات کے بل سمیت متعدد بل پیش کئے جائینگے مشترکہ اجلاس سے قبل ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے سمیت کارروائی کے ایام کا تعین کیا جائے گا۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا جس میں اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مشترکہ اجلاس سے پہلے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل 2015 پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں حکمران اتحاد کا بھی اجلاس ہوگا۔ دونوں الگ الگ اجلاسوں میں مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…