لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016ءمیں پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین اہم میچ کل ( منگل ) 22مارچ کوموہالی میں کھیلاجائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری3ٹی ٹونٹی میچوں میں سے ایک میں پاکستان نے اور2میچوں میں نیوزی لینڈنے کامیابی حاصل کی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کاپلڑابھاری ہے دونوں ٹیموں کے مابین 2007ءسے 22 جنوری2016ءتک 14ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میںسے8میچوں میںپاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ6 میچ نیوزی لینڈنے جیتے پاکستان کانیوزی لینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب57.14فیصداورنیوزی لینڈکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب42.85فیصدہے۔ذرائع کے مطابق چار فاسٹ باﺅلر کھلانے کے فیصلے پر کڑی تنقید کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف عماد وسیم کی واپسی یقینی ہے۔