بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے شاہد آفریدی کی قیادت پر کئی سوالات اٹھا دیئے

datetime 20  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی قیادت پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد ایک مقامی چینل کو اپنے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کپتان خود دباؤ میں ہو تو وہ ٹیم کو کیسے سنبھال سکتا ہے، میں جب میچ سے قبل شاہد آفریدی سے ملا تو مجھے وہ بہت دباؤ میں دکھائی دیا اور میں انھیں بار بار پرسکون رہنے کی تلقین کرتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو آگے لے جانے میں کپتان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور پوری ٹیم کپتان کی طرف دیکھ رہی ہوتی ہے لیکن جب کپتان ہی دباؤ کا شکار ہو تو پھر پوری ٹیم پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن پاکستان کے اسپنر نے اچھی بولنگ نہیں کی، ان کی لائن اور لینتھ ٹھیک نہیں تھی، اسپنر کے ذریعے سے ہم فائدہ اٹھا سکتے تھے لیکن آفریدی نے نہ خود ٹھیک بولنگ کی اور نہ ہی دیگر بولرز کا صحیح استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جیت سے بھارت کا مورال بلند ہوگا جب کہ گرین شرٹس پر اگلے میچز میں دباؤ ہو گا، عمران خان نے ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بھی تعریف کی۔
واضح رہے کہ عمران خان بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹپس دینے کولکتہ گئے تھے لیکن گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…