سکھر(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مشرف کا باہر جانا ان لوگوں کے لیے سر پرائز ہے، جو کہتے تھے ہم اصولوں پر سودے بازی نہیں کریں گے۔2018 سے پہلے مشرف واپس نہیں آئیں گے۔ یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت میں کہی، منظور وسان کا کہنا تھا کہ آج کل عدلیہ بہت مضبوط ہے، آئی جی سندھ کو سپریم کورٹ کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ، پیپلز پارٹی کے لوگوں پر کیسز بنا ئے جا رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی اس سے بھی بد ترین حالات سے نکل کر کامیاب ہوتی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم میں کمال دکھا ئیں گے، پیپلز پارٹی میں نہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ کی احسا س محرومی میں مسلسل اضافہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، بھارت سے تجارت بڑھا کر کاشتکار کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، خصوصا سندھ کے کاشتکاروں کو۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری



















































