اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف ریسلر اسٹنگ انجری کے باعث ریٹائر ہوگئے

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)اپنے دور کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک اسٹنگ کا کیرئیر باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ۔امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ ریسلر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹنگ اب کبھی رنگ میں اتر نہیں سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹنگ نے متعدد ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنھوں نے متفقہ طور پر رائے دی ہے کہ ان کیلئے رنگ میں دوبارہ اترنا زندگی کیلئے بہت خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں سیٹھ رولنز کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای نائٹ آف چیمپئنز میں مقابلے کے دوران اسٹنگ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ڈاکٹروں نے گردن اور ریڑھ کی ہڈی سے جڑنے والے مقام پر نقصان کی نشاندہی کی تھی جس کے نتیجے میں اعصاب پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بہت زیادہ درد ہونے لگتا ہے۔یہی وہی بیماری ہے جس کے نتیجے میں 2011 میں ایک اور مقبول ریسلر ایج ریٹائر ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹنگ اس حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ ٹیکساس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی ہال آف فیم تقریب میں شرکت کے دوران کرسکتے ہیں۔یہ اطلاعات ہیں کہ اسٹنگ ڈبلیو ڈبلیو ای میں انتظامی عہدے پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں جیسے جنرل منیجر یا ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایمبسیڈر وغیرہ۔خبر سے ان پرستاروں کو مایوسی ہوگی جو انڈرٹیکر اور اسٹنگ کے درمیان ڈریم میچ کو دیکھنا چاہتے تھے اور اسٹنگ خود بھی اس کے خواہشمند تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…