انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یورپی یونین پر منافقت کا الزام لگا دیا۔ کہتے ہیں کہ یورپ ان کی مدد کر رہا ہے جن کو ترکی دہشت گرد سمجھتا ہے۔ انہوں نے یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ سانپ کے ساتھ سو رہا ہے جو ڈس بھی سکتا ہے۔ایک طرف یورپی ممالک اور ترکی کے درمیان تارکین وطن سے متعلق معاہدہ طے پانے کو ہے تو دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے تارکین وطن اور دہشت گردی کے حوالے سے یورپی ممالک پر منافقت کا الزام لگا دیا ہے۔ طیب اردگان کہتے ہیں کہ جن کو ترکی دہشت گرد سمجھتا ہے، یورپ ان کی مدد کر رہا ہے۔ یورپ ایک ایسے میدان میں رقص کر رہا ہے جو بارودی سرنگوں سے اٹا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بم انقرہ میں پھٹ گیا وہ برسلز میں بھی پھٹ سکتا ہے۔ جب یورپ کے شہروں میں بم پھٹیں گے تو احساس ہوگا کہ بم پھٹنا کیسا ہوتا ہے۔ یورپی ممالک شام میں کرد ملیشیا کی مدد کرتے ہیں جن کو ترکی نے دہشت گرد قرار دیا ہے جبکہ میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے یورپی ممالک ترکی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
یورپ باردوی سرنگوں پر رقص کر رہا ہے، صدر ترکی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی



















































