جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بھارت سے عالمی مقابلوں میں نہ جیتنے کا جمود کبھی نہ کبھی ضرورٹوٹنا ہے ،عماد وسیم

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی عماد وسیم نے کہاہے کہ بھارت سے عالمی مقابلوں میں نہ جیتنے کا جمود کبھی نہ کبھی ضرورٹوٹنا ہے ، بھارت کےخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو غیر معمولی کار کر دگی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ۔عماد وسیم نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ انڈیا سے عالمی مقابلوں میں نہ جیتنے کا یہ جمود کبھی نہ کبھی ضرور ٹوٹنا ہے یہ ساری زندگی تو نہیں رہنا۔ تو ہم امید کر سکتے ہیں کہ یہ اسی بار ٹوٹ جائے تاہم اس کے لیے پاکستانی ٹیم کو غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔عماد وسیم نے کہاکہ وہ انڈیا کے خلاف ابھی تک نہیں کھیلے ہیں لہٰذا ورلڈ ٹی 20 کے میچ کے حوالے سے وہ بہت پرجوش ہیں اور اس میچ میں اپنی ٹیم کےلئے کچھ کر دکھانا چاہتے ہیںعماد نے کہاکہ انڈین بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور اس کے پاس ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں لہٰذا جس کسی بھی بیٹسمین کو وہ آوٹ کریں گے وہ بڑی بات ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھی اس بڑے مقابلے کےلئے بالکل تیار ہے۔عماد وسیم نے کہاکہ وہ نتیجے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ان کی سوچ یہ ہے کہ نیک نیتی اور محنت کےساتھ جو بھی کام کیا جائے اس کا نتیجہ آپ کے حق میں آتا ہے۔عماد وسیم نے کہاکہ ایشیا کپ کے دوران کھویا ہوا اعتماد ٹیم نے بحال کیا ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف اس نے بہت ہی زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہاکہ جس کے نصیب میں جتنا رزق ہوتا ہے وہ اسے ضرور ملتا ہے، وہ کسی بھی بولر سے اپنا مقابلہ اور موازنہ نہیں کرتے۔ ان کے ذہن میں صرف یہی بات ہوتی ہے کہ جب بھی موقع ملے وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…