کولکتہ (نیوزڈیسک) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کےلئے ساتھیوں کو اجازت نہ دینا افسوس ناک ہے ۔ کولکتہ پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الباسط نے کہاکہ خوشی ہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کےلئے کولکتہ آیا ہوں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔