کولکتہ (نیوزڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی متنازعہ بیان کے بعد میڈیا کے سامنے سے آنے سے کترانے لگے ۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹونئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کےلئے کولکتہ پہنچے تو پریس کانفرنس کے دور ان کہا تھا کہ اتنا پیار مجھے پاکستان میں نہیں ملا جتنا بھارت میں ملا ہے ۔اس بیان کے بعد کپتان شاہد آفریدی پر شدید تنقید کی گئی جس کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ وہ بیان بازی سے احتیاط سے کام لیں ۔شاہد آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل بھی پریس کانفرنس کےلئے نہیں تھے اور وقار یونس نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اب بھارت کے خلاف میچ سے ایک روز قبل بھی شاہد آفریدی کی جگہ وقار یونس نے پریس کانفرنس کی ۔شاہد آفریدی کے پریس کانفرنس میں نہ آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ شاید اس لئے نہیں آئے کیونکہ آپ لوگ ان سے بہت سخت سوالات پوچھتے ہیں۔