جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ میں بھارت کے خلاف میچ جیت کر تاریخ بدل دیں گے ،وقار یونس

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ میں بھارت کے خلاف میچ جیت کر تاریخ بدل دیں گے ،جس جذبے کے ساتھ پہلے میچ میں میدان میں اترے تھے ، وہی جذبہ رہا تو ہم ضرور جیتیں گے ۔کولکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہاکہ یہ بات ٹھیک ہے کہ پاکستان اور بھارت تاریخی اعتباز سے ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں لیکن ہمیں کرکٹ کو ایک کھیل کے طور پر لینا چاہیے، یہ ٹھیک ہے کہ ورلڈ کپ میں ہم بھارت سے آج تک میچ نہیں جیت سکے لیکن تاریخ تبدیل بھی ہوتی ہے، ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، پہلے میچ میں بنگلا دیش کو بھی شکست دے چکے ہیں اس لئے اس بار بہت زیادہ پر اعتماد ہیں کہ ہم بھارت کے خلاف تاریخ بدل دیں گے۔ جس جذبے کے ساتھ پہلے میچ میں میدان میں اترے تھے اگر وہی جذبہ رہا تو ہم ضرور جیتیں گے۔وقار یونس نے کہاکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت میں کھیلتے ہوئے بھارت پر بہت زیادہ دباو 191 ہو گا کیونکہ وہ اپنا پہلا میچ ہار چکے ہیں اور انھیں اس بات کا خوف ہو گا کہ بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے، میچ ہار کر باہر نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کولکتہ ہمارے لئے ہمیشہ سے ہی اچھا رہا ہے، اس کے علاوہ ہمارے لڑکے کنڈیشن سے بھی آگاہ ہیں ۔ ہمارے پاس ایسا پیس اٹیک ہے جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے اور ہم اس چیز کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔قومی ٹیم کے کوچ نے کہاکہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ ہماری بیٹنگ گوں مگوں کا شکار ہے، ہماری ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ابھی تک سب سے زیادہ رنز کئے ہیں، حفیظ اچھی فارم میں ہیں، احمد شہزاد نے بھی پہلے میچ میں اسکور کئے اور شاہد آفریدی سے متعلق میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اسے فارم میں آنے کے لئے ایک اننگز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہاب ریاض میچ وننگ بولر ہے، وہ بڑے مواقع پر بڑی پرفارمنس دکھاتا ہے، گزشتہ ورلڈ کپ کے دوران بھی اس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ عماد وسیم بہت ٹیلنٹڈ لڑکا ہے، وہ اچھا بولر، بلے باز اور بہترین فیلڈر بھی ہے۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ کون سی ٹیم اچھی ہے کیونکہ بھارت کے پاس بھی بھمرا کی صورت میں اچھا بولر ہے لیکن ہمارے پاس یہ ایج ہے کہ ہمارے پیسرز ان کے مقابلے میں اچھے ہیں جس سے بھارتی ٹیم پر دباؤ آئے گا، اس کا مظاہرہ ہم نے ایشیا کپ کے دوران بھی دیکھا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…