ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پرویز مشرف علاج کےلئے چلے گئے ہیں، واپس نہ آئے تو ان کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا ، اعجازالحق

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ض) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے حکومت کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پرویز مشرف علاج کےلئے چلے گئے ہیں ، واپس نہ آئے تو ان کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ علاج کی غرض سے ماضی میں ملک سے باہر جا رہے ہیں ، پرویز مشرف کا جانا نئی بات نہیں ، حکومت نے پرویز مشرف کو علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دیکر اچھا فیصلہ کیا اگر وہ واپس نہیں آتے تو ان کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ حکومت اور ا سٹیبلشمنٹ کو آمنے سامنے کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ حکومت کے فیصلے کے بعد ان کو مایوسی ہوئی ہے ۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…