اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی آمدن2014میں 41کروڑ 46لاکھ اور 2015میں آمدن 50کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دو سالوں کی آمدن کی تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی 2014ءمیں آمدن 2 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار ‘ سعید اجمل 3 کروڑ 59 لاکھ‘ یونس خان ایک کروڑ 33 لاکھ ‘ عمر گل 3 کروڑ 59 لاکھ ‘ احمد شہزاد دو کروڑ 16 لاکھ‘ جنید خان دو کروڑ 95 لاکھ‘ اسد شفیق ایک کروڑ 8 لاکھ‘ عمر اکمل 2 کروڑ 16 لاکھ‘ صہیب مقصود 2 کروڑ 95 لاکھ‘ سرفراز احمد 3 کروڑ ایک لاکھ‘ بلاول بھٹی 2 کروڑ 16 لاکھ‘ اظہر علی ایک کروڑ آٹھ لاکھ نوے ہزار‘ شرجیل خان ایک کروڑ 63 لاکھ‘ ذوالفقار بابر ‘ خرم منظور 84 لاکھ 72 ہزار‘ ناصر جمشید ایک کروڑ 63 لاکھ‘ محمد عرفان 60 لاکھ 72 ہزار روپے کی آمدن ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا کہ 2015ءمیں محمد حفیظ 3 کروڑ 92 لاکھ 26 ہزار‘ سرفراز احمد 3 کروڑ 36 لاکھ 72 ہزار‘ اظہر علی 3 کروڑ 88 ہزار ‘ وہاب ریاض دو کروڑ 91 لاکھ‘ احمد شہزاد 2 کروڑ 80 لاکھ‘ یاسر شاہ 2 کروڑ 74 لاکھ‘ شعیب ملک 2کروڑ 70 لاکھ‘ مصباح الحق 2 کروڑ 47 لاکھ‘ یونس خان 2 کروڑ 47 لاکھ‘ اسد شفیق ایک کروڑ 96 لاکھ‘ شاہد آفریدی ایک کروڑ 85 لاکھ‘ راحت علی ایک کروڑ 75 لاکھ‘ محمد عرفان ایک کروڑ 54 لاکھ‘ محمد رضوان ایک کروڑ چالیس لاکھ‘ جنید خان ایک کروڑ 32 لاکھ‘ عمر اکمل ایک کروڑ 18 لاکھ‘ 91 ہزار‘ حارث سہیل ایک کروڑ 15 لاکھ‘ انور علی ایک کروڑ 12 لاکھ‘ ذوالفقار بابر ایک کروڑ 6 لاکھ‘ حماد وسیم 86 لاکھ‘ صہیب مقصود 83 لاکھ‘ عمران خان 80 لاکھ‘ بابر اعظم 68 لاکھ‘ سعید اجمل 61 لاکھ‘ سہیل تنویر 39 لاکھ‘ محمد سمیع 21 لاکھ‘ بلاول بھٹی 19 لاکھ 47 ہزار‘ عمر گل 7 لاکھ 88 ہزار کی آمدن ہوئی۔