اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کراچی ،کورنگی کراسنگ میں رینجرز کی چوکی پر دستی بم حملہ ،2اہلکار شدید زخمی

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں رینجرز کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکرپھینکا گیا جب اہلکار چوکی کے اندر موجود تھے، دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ چوکی کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار منظور اور سپاہی کلیم اللہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر انڈس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ جائے وقوعہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔دھماکے سے ایک موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا ۔واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ کورنگی کراسنگ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل عیسی نگری اور موتی محل میں بھی نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی چوکیوں پر دستی بم پھینکے تھے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…