نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے اسلام کو امن وشانتی کا مذہب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس کا دہشت گردی سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے اورنہ ہی اس میں میں تشددکی کوئی گنجائش ہے، جب ہم اللہ کے 99 ناموں کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس میں سے کوئی بھی نام تشدد یا طاقت کی غمازی نہیں کرتا ،پہلے کے دو نام تو ہمدری اور رحم کے لیے ہیں۔ اللہ رحمن اور رحیم ہے،بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں20 مختلف ممالک سے آنے والے صوفی علما ءپر مشتمل جاری تین روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے اسلام کو امن و شانتی کا مذہب قراردیتے ہوئے کہا کہ اس میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ اسلام کا مطلب ہی امن و شانتی ہے اور اس کا دہشت گردی سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے اس کا پیغام مکاتب فکر اور فرقوں کی حدود سے کہیں بڑا ہے،انہوں نے کہا کہ جب ہم اللہ کے 99 ناموں کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس میں سے کوئی بھی نام تشدد یا طاقت کی غمازی نہیں کرتا پہلے کے دو نام تو ہمدری اور رحم کے لیے ہیں۔ اللہ رحمن اور رحیم ہے،بھارتی وزیر اعظم نے اپنے نصف گھنٹے کے خطاب میں اسلام، صوفی روایات اور اسلامی تہذیب و ثقافت کی بات کی اور کہا کہ بھارت میں اسلام کی جڑیں کافی مضبوط رہی ہیں۔