بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی کھلاڑی بھارت کے گراؤنڈ کی کنڈیشنز سے واقف ہو چکے ،معروف بھارتی کھلاڑیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی کھلاڑی سونیل گواسکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی سابق بھارتی کھلاڑی سونیل گواسکر نے پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے گراؤنڈ کی کنڈیشنز سے واقف ہو چکے ہیں۔یہ بات پاکستان نے سری لنکا اور بنگلادیش کے خلاف میچ جیت کے ثابت کردی ہے۔انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو محمد عامر سے بچ کے رہنا ہوگا۔ جبکہ ورلڈ کپ کے سپر میگا میچ سے پہلے ریکارڈ ہولڈر سچن ٹنڈولکر کے تبصرے نے بڑے بڑوں کو ہلا کے رکھ دیا، کہتے ہیں کہ محمد عامر، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی بھارت کے لئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ورلڈ ٹی 20 کے فائنل سے بھی بڑے فائنل سے پہلے بھارتی میڈیا پر بڑا میدان لگ گیا، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹیم کو خطرناک شاہینوں سے آگاہ کر دیا، کہتے ہیں محمد عامر کا فرسٹ اسپیل، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی بھارت کے لئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ سچن ٹنڈولکر نے اپنے کپتان دھونی کی تعریف بھی کی کہ وہ دباؤ میں زیادہ اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ لِٹل ماسٹر نے یہ بھی کہا کہ ایڈن گارڈنز کا کراؤڈ پاکستان کے لئے پریشر بڑھائے گا، جس کا فائدہ میزبان بھارت کو ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…