جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرم شالہ (نیوزڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔ عثمان خواجہ اور شین واٹسن نے ٹیم کو 44 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رک سکا،واٹسن 13، کپتان اسٹیون سمتھ اور ڈیون وارنر 6،6 ، عثمان خواجہ 38، گلین میکسوئل 22، مچل مارش 24، ایشٹن اگار9 اور جیمز فالکنر 2 رنز بناسکے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل میک لینگن نے 3، کورے اینڈرسن، مچل سینٹنر نے 2،2 اور اش سوڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹن کا فیصلہ کیا، مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 61 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، گپٹل 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 66 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن بھی 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کولن منرو نے 23 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ روز ٹیلر کی اننگز بھی 11 رنز تک محدود رہی۔ جارح مزاج کورے اینڈرسن اور لیوک رونکی بھی بالترتیب 3 اور 6 رنز ہی بنا سکے جب کہ مچل سینٹنر بھی ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ گرانٹ ایلیٹ بھی 27 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر اور گلین میکسویل نے 2، 2 جب کہ مچل مارش اور شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…