بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک بھارت بڑا ٹاکرا۔۔ میچ دیکھنے کون کون آرہاہے؟میچ شروع ہونے سے پہلے کون خطاب کرے گا؟حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا معرکہ پاکستان اوربھارت کامیچ دیکھنے کون کون سی اہم شخصیات آئیں گی؟۔بھارت میں کھیلے جا رہے ورلڈ ٹی ٹی ٹونٹی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کا جوش وخروش اپنے عروج پر ہے۔ دونوں روایتی حریف آج ( ہفتہ ) کولکتہ کے ایڈرن گارڈن اسٹیڈیم میں پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے مد مقابل ہوں گے ۔ اس میچ میں متعدد شو بزنس اور سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی بھی یہ میچ دیکھنے ایڈن گارڈن آئیں گی۔ان کے علاوہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن، تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کپتان عمران خان، سنیل گواسکر، سچن تیندولکر، وریندر سہواگ اور وسیم اکرم بھی میدان میں موجود ہوں گے۔آئی سی سی کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل آدھے گھنٹے کی ایک تقریب میں ممتا بینر جی کے علاوہ عمران خان ،سچن تندولکر اور امیتابھ بچن تقریر بھی کرینگے۔میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ملکوں کے ترانے گائے جائیں گے۔ امیتابھ بچن بھارتی جبکہ شفقت امانت علی پاکستان کا قومی ترانہ گائیں گے۔اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ ریحام خان بھی بھارت میں موجود ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بھی میچ دیکھنے کے لئے جائیں گی ۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچوں میں اہم سیاسی شخصیات مدعو ہوتی رہی ہیں۔ 2011 کے عالمی کپ کا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی موہالی کے اسٹیڈیم میں موجود تھے تاہم اس بار دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتارچڑھاو¿ کے سبب پاکستانی حکومت کی کوئی بھی سرکردہ شخصیت کولکتہ کا میچ دیکھنے کے لیے موجود نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستانی سفیر نے چند روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاک بھارت میچ کے دوران کولکتہ آکر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی بات کی تھی لیکن بھارتی حکومت نے سات میں سے پانچ سفیروں کو میچ دیکھنے کے لیے کولکتہ آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…