کراچی(نیو زڈیسک) پاک بھارت جنگ 1965 میں پاک فوج کے ہیروایم ایم عالم کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے جب کہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ ایم ایم عالم 6 جولائی 1935 کو بھارتی شہرکولکتہ میں پیدا ہوئے، پاک فضائیہ کے ہیروایم ایم عالم نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پردشمن ملک بھارت کے 5 ہنٹرجنگی طیاروں کوایک منٹ میں مارگرایا تھا جوگنیزبک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈ ہے، یہ کارنامہ صرف پاک فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے، 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے دشمن کے مجموعی طورپر9 طیارے مارگرائے تھے۔ بے مثال اور بہادری سے بھرپورکارنامے پر انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ جرأت سے نوازاگیا جبکہ لاہورکے علاقے گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا، وہ طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو انتقال کر گئے تھے۔
ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے مارگرانے والے ایم ایم عالم کو بچھڑے 3 برس بیت گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































