اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی تو مشرف کو باہر نہ جانے دیتی، اگر حکومت بضد ہوتی تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈالتی ، چونکہ مشرف کا معاملہ ٹینشن پیدا کر رہا تھا،حکومت نے بڑی عقلمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایسے شخص کیلئے غداری کا لفظ استعمال کیا جائے جو ملک کیلئے جان دینے کا عزم رکھتا ہو تو یہ غلط ہوگا۔ آپ اس کو ڈیکٹیٹر شپ کہہ سکتے ہیں لیکن غداری کہنا بالکل غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔اگر مشرف کو ہی ملزم بنانا ہے تو ساتھیوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملٹری سول معاملات میں ٹینشن کو کم کرنا چاہئے۔ ملٹری کو سمجھایا جائے کہ جتنے آپ محب وطن ہیں اتنے ہی ہم ہیں۔مشرف کو سزا دینی ہے تو ڈکٹیٹرشپ کی دی جائے ،لیکن غداری کی بات کرنا غلط ہے۔
مشرف کیس میں حکومت نے عقلمندی دکھائی، عاصمہ جہانگیر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































