لندن( نیوز ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم آف اسپنر گریم سوان نے سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپسی کی اجازت دے کر دیگر کھلاڑیوں کو غلط پیغام دیا گیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوان کا کہنا تھا کہ لارڈزٹیسٹ مین اسپارٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد فکسنگ اور اس طرح کے دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے بہت کچھ کیا جا سکتا تھا تا ہم ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ عامر کو جرم کا مرتکب پایا جانے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی دوبارہ اجازت دے کر دیگر کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ نوجوانی میں ایسا جرم کرنے کے باوجود کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گریم سوان کے0102 لارڈز ٹیسٹ کا حصہ تھے جس کے دوران آصف ، عامر اور بٹ اسپارٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ایک سوال کے جواب میں گرین سوان کا کہنا تھا کہ اس بات کا برملا اعتراف کرتا ہوں کہ عامر ایک باصلاحیت گیند باز ہیں تا ہم کھیل میں ان کی واپسی کے حق میں نہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں