اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور بھارت کے مابین 2007ءسے 2016ءتک 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (نیوز ڈیسک) چھٹے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 سپر ٹین مرحلے کا سب سے بڑا میچ (آج) ہفتہ کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایڈن، گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائیگا، پاکستانی تمام شائقین ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 رات بجے دیکھ سکیں گے۔ میچ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو بآسانی 55 رنز سے شکست دینے کے بعد آفریدی الیون کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارت کو آئی سی سی عالمی مقابلوں میں پہلی بار چت کرنے کےلئے پر امید ہیں۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکی ہے اور سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کےلئے دھونی الیون کےلئے یہ میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے، شکست کی صورت میں اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت کم ہو جائیں گے جس کے انعقاد کےلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ پہلے دھرم شالہ میں شیڈول تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پرسیکورٹی وجوہات کی بناءپر اس کے مقام کو تبدیل کرکے کولکتہ سٹیڈیم میں کیا گیا ہے پاکستان کی ٹیم نے سپر ٹین مرحلہ میں گروپ 2 میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 55 رنز سے شکست دے کر دو پوائنٹ حاصل کیے جبکہ بھارت کی ٹیم جو گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ شامل ہے کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے کی وجہ سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہے لیکن بھارت کی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی۔ پاکستان کی باﺅلنگ بہترین ہے جبکہ بھارت کو بیٹنگ میں برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر میچ کا بہت زیادہ دباﺅ ہوگا اور جو ٹیم دباﺅ برداشت کرگئی اس کی کامیابی کے امکانات روشن ہوں گے۔ خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کی واپسی سے قومی ٹیم کی ٹا پ آرڈر بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی ہے جس کا فرق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نظر آیا۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی وجہ سے پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک کافی مضبوط نظر آرہا ہے۔ بھارت کی ٹیم متوازن ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کا مسئلہ ہے اگر بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ اچھا سٹارٹ دے گئی تو ٹیم کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گراﺅنڈز پر ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے بھارتی ٹیم کو برتری حاصل رہی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2007ءسے 2016ءتک 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے ایک میچ جیتا جبکہ بھارت کی ٹیم نے 5 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ بھارت کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز ہوئے جس میں سے ایک میں پاکستان نے اور ایک میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین اب تک ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کا ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں چار بار آمنا سامنا ہوا ۔ بھارت کی ٹیم نے تین میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ۔پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچوں میں سے اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ۔ پاکستان اور بھارت کے مابین دنیا کی مختلف گراﺅنڈز پرکھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچز میں محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان نے بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ جیتا۔ محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے اور دونوں میں ٹیم کو شکست ہوئی۔ شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جس میں شکست ہوئی۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چندی گڑھ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…