جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ ٹیم پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق کرکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کےخلاف بھرپور جوش اور اسے ورلڈ کپ سے آﺅٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر کے میدان میں اترے ، شاہد آفریدی نے اچھاکم بیک کیا ہے اور انہیں اوپر کے نمبروںں پر ہی کھیلنا چاہیے ۔ لاہو رہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ پوری قوم ایک جان ہو کر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ۔کولکتہ کی گراﺅنڈ میں صرف پاکستان ہی نہیں بھارتی ٹیم پر بھی بہت دباﺅ ہوگا۔ بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ذہنی دباﺅ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں جس طرح بنگلہ دیش کے خلاف کارکردگی دکھائی ہے اسے بھارت پر سبقت حاصل ہے اور ایسے ماحول میں بھارت کو ہرانا کوئی مشکل کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھا کر اسے ورلڈ کپ سے آﺅٹ کرنے کی منصوبہ بندی کیساتھ میدان میں اترنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بھارت کو کہا تھاکہ کشمیر کا فیصلہ کرنا ہے تو کرکٹ گراﺅنڈ میں آجاﺅ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید آفریدی نے اچھا کم بیک کیا ہے ،آفریدی کو ٹاپ آرڈر کے نمبروں پر ہی کھیلنا چاہیے جس کے اچھے نتائج نکلیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…