بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

جرمن حکومت کاجنسی زیادتی کے قانون کومزید سخت کرنے کا اعلان

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

برلن(نیوزڈیسک) جرمن حکومت جنسی زیادتی سے متعلق قانون کو مزید سخت بنانے پر متفق ہو گئی ہے۔ چانسلر میرکل کی کابینہ کی طرف سے منظوری کے بعد اس مجوزہ قانون کو حتمی منظوری کے لیے جرمن پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔جرمن میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر میرکل کی کابینہ نے ’ریپ لا‘ کو مزید سخت بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ تجویز دی گئی ہے کہ اب ایسے کیسوں کا بھی احاطہ کیا جائے، جن میں زیادتی کا شکار بننے والی خواتین بے شک جسمانی طور پر کسی وجہ سے مزاحمت نہ کر پائی ہوں لیکن یہ عمل ان کی رضا مندی کے بغیر ہوا ہو سال نو کے موقع پر جرمن شہر کولون میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد جرمن حکومت پر دباو ¿ بڑھ گیا تھا کہ وہ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرے۔وفاقی جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس نے مجوزہ قانون کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قانون میں جنسی جبر اور حملوں کے حوالے سے ’ناقابل قبول خامیاں‘ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان خامیوں کو دور کیا جائے۔جرمنی کے موجودہ قانون کے تحت متاثرین جب پولیس کو رپورٹ کرتے ہیں تو انہیں نہ صرف یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ انہوں نے حملہ آور کے خلاف نہ صرف زبانی بلکہ جسمانی طور پر بھی مزاحمت ظاہر کی تھی۔نئے قانون کے تحت اب ایسے کیسوں پر بھی قانونی کارروائی قابل جواز ہو جائے گی، جن میں کوئی بھی مرد اپنی پارٹنر کسی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا ہو۔اس مجوزہ قانون میں یہ بات بھی وضاحت کے ساتھ بیان کی گئی ہے کہ ان آجرین یا ان کے نمائندوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جو نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنے اسٹاف کی رکن کسی خاتون کو جنسی تعلق پر مجبور کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…