جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ ٹی ٹوئٹی، سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیدی

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

کولکتہ (نیوز ڈیسک) ئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو6وکٹوں سے شکست دیدی،154رنزکاہدف انیسویں اوورمیں چاروکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،دلشان نے56گیندوں پر تین چھکوں اورآٹھ چوکو ں کی مدد سے83رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،افغانستان نے مقررہ بیس اوورزمیں153رنزبنائے،اصغر ستنکزئی کی47گیندوں پر62رنزکی اننگ رائیگاں۔جمعرات کوکھیلے گئے میچ میںافغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اورمقرررہ بیس اوورزمیںاصغر ستنکزئی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیتنے کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا۔تھیوز کے دوسرے اوور ہی میں محمد شہزاد 8رنزبناکرآﺅٹ ہوگئے۔نور علی زدران رنگنا ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ نور علی 23 گیندوں پر 20 رنز بنا سکے۔کریم صادق کھیلنے آئے لیکن تھشارا پریرا کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیپر کے ہاتھوں کیچ آو ¿ٹ ہو گئے۔افغانستان کے بلے بازوں نے پہلے دس اوور میں صرف 47 رنز بنائے۔11 ویں اوور میں ہیراتھ نے محمد نبی کو بھی ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ستنکزئی نے اس موقع پر زبردست اننگز کھیلی اور چار چھکوں اور تین چوکوں میں مدد سے 62 رنز سکور کیے۔سری لنکا کی طرف سے تھشارا پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آو ¿ٹ کیا ۔دفاعی چیمپئن سری لنکا نے154رنزکے ہدف کا تعاقب بڑے جارحانہ انداز میں کیا پہلے پانچ اوور میں 41 رنز بنائے پہلی وکٹ چندی مل کی گری چندی مل نے 17 گیندوں پر 18 رنز بنائے ان کی وکٹ محمد نبی نے لی۔ 58 کے مجموعے پر تھیرمانے راشد خان کی گیندپربولڈ ہوگئے اس کے بعدتھشاراپریرا دلشان کاساتھ دینے آئے جو12رنزبنانے کے بعدرن آﺅٹ ہوگئے ۔چوتھا نقصان سری لنکا کو کاپوگیدراکااٹھاناپڑا جب محمدنبی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے جبکہ دوسری طرف دوسری طرف دلشان نے جارحانہ اندازمیں اپنی نصف سنچری مکمل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیاانیسویں اوورمیں سری لنکانے154رنزکاہدف چاروکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا دلشان نے56گیندوں پر تین چھکوں اورآٹھ چوکو ں کی مدد سے83رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ میتھیوز21رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔افغانستان کی طرف سے محمدنبی اورراشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…