لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین ظاہر احمد نے ملاقات کی ۔وزیر اعلی نے اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب اور لاہور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں اغواء برائے تاوان کیلئے دی جانیوالی 5کروڑ8 لاکھ روپے کی رقم کی برآمدگی کے بعد چیک برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین ظاہر احمدکو دیا۔وزیر اعلی نے 5کروڑ 8لاکھ روپے بر آمد کرنے پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور لاہور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا،سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس،کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب افضال بھٹی،ڈی جی پولیسنگ اوورسیز پاکستانیز کمیشن، ڈی آئی جی کیپٹن (ر)مبین،ایس پی سی آئی اے عمر ورک،ڈی ایس پی سی آئی اے طارق کیانی اورانسپکٹر شرجیل کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اورلاہور پولیس کے بروقت اقدامات کی بدولت برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین ظاہر احمدکی دادرسی ہوئی ہے ۔دونوں اداروں کی مشترکہ کاوش اورکارروائی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے تشکیل دیا گیاہے ۔کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے شاندارانداز میں کام کررہا ہے ۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین ظاہر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجا ب کا قیام ایک نعمت سے کم نہیں ۔ہم وزیراعلیٰ شہبازشریف کے بے حد شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی رقم ملنے کی کوئی امید بھی نہ تھی لیکن جس بہترین انداز میں دونوں اداروں نے کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ہمیں اپنی رقم واپس ملی ہے ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان،انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا،سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، کمشنراوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی،ڈائریکٹر جنرل پولیسنگ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ،ڈی آئی جی کیپٹن (ر) مبین،ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے علاوہ ظاہر احمد کے بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔واضح رہے کہ ظاہر احمد کو اغواء کر کے 5کروڑ 8لاکھ روپے تاوان وصول کیاگیا تھا۔تاوان کی رقم ملنے کے بعد ملزمان نے ظاہر احمد کو چھوڑ دیا تھا ۔ظاہر احمد نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے پورٹل پر شکایت درج کرائی۔شکایت کے اندراج کے فوری بعد کمیشن اور لاہور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے تاوان کے لئے وصول کی گئی رقم برآمد کی ۔
وزیر اعلی شہباز شریف کی برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین ظاہر احمد کی داد رسی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے



















































