بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح بڑا عالمی خطرہ ہے،برطانوی ریسرچ گروپ کا انتباہ

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) برطانوی ریسرچ گروپ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ ( ای آئی یو) نے کہاہے کہ اگر امریکا کی صدارت ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ آگئی تو یہ مذہبی عسکریت پسندی کی طرح عالمی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کے حوالے سے دنیا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہوگا۔ای آئی یو کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ درجہ بندی میں خطرات کی درجہ بندی ایک سے 25 پوائنٹس کے اسکیل پر کی گئی ہے۔فہرست میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کو انڈیکس میں 12ویں درجے پر رکھا گیا ہے جبکہ چینی معیشت کی ترقی کو 20 ویں درجے پر رکھا گیا ہے،اس درجہ بندی کی وضاحت کے لیے ای آئی یو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے حوالے سے پالیسیوں کے اظہار اور اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے ان کے متنازع بیانات کا حوالہ دیا ہے،واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر ایک بڑی دیوار کی تعمیر کی تجویز پیش کی تھی تاکہ غیرقانونی تارکینِ وطن اور منشیات کے اسمگلرز کو امریکا آنے سے روکا جاسکے،دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ ایک اور بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے۔ای آئی یو نے خبردار کیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت مل گئی تو عالمی معیشت میں عدم استحکام اور امریکا کے سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق خطرات میں اضافہ ہوجائے گا،رپورٹ کے مطابق ٹرمپ آزادانہ تجارت کے بارے میں غیر معمولی سخت خیالات رکھتے ہیں اور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ چین اپنی کرنسی کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتا ہے،ای یو آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ اور عسکریت پسندی کے حوالے سے بھی انتہائی سخت موقف رکھتے ہیں، جس میں دہشت گردوں کے خاندان کو قتل کرنے اور شام کی سرزمین سے داعش کے خاتمے کے لیے زمینی آپریشن جیسے موقف شامل ہیں،اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج اور جنوبی بحیرہ چین میں جنگ سے بھی بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔دنیا کو ٹرمپ کی صدارت سے خبردار کرتے ہوئے ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کی امید نہیں کہ ٹرمپ ہلیری کلنٹن کو شکست دے پائیں گے، اگر وہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں جیت گئے تو ممکن ہے کہ کانگریس ان کی کچھ تجاویز کو مسترد کردے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…