کولکتہ(نیوزڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،کس کے کھلاڑی سب سے تیز؟پاکستان ٹیم کاپہلی تینوںپوزیشنز پر قبضہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز کھیل چکی ہیں اور تین پاکستانی بولر ایسے ہیں جو تیز ترین گیند کرانے میں سرفہرست ہیں۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کے تین فاسٹ بولر وہاب ریاض، محمد عرفان، اور محمد عامر تیز ترین بول کرانے کی فہرست میں بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہاب ریاض نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا جب کہ محمد عرفان نے 91.9 میل فی گھنٹہ اور محمد عامر نے 91.8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔اب تک تیز ترین گیند کرانے میں ویسٹ انڈیز کےا?ندرے رسلز چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 90.7 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی جب کہ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے 90.6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرا چکے ہیں۔