بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مودی سرکار اور فوج کے پول کھول دیئے

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارتی لوک سبھا کے مسلمان رکن اسد الدین اویسی بی جے پی حکومت کی ناقص گورننس پر کھل کر برس پڑے اور فوج کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہماری این ایس جی ایک عمارت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 12 گھنٹے تک فائرنگ کرتی رہی اور پھر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ عمارت تو خالی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر تحقیقات کے لئے پاکستان کی ایک ٹیم بھارت آ رہی ہے، وزیر دفاع کہتے ہیں کہ اس ٹیم کو ایئربیس کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو تحقیقات کے لئے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ آپ لوگ پہلے آپس میں یہ طے کر لیں کہ اندر جائیں گے یا باہر جائیں گے، دوبارہ اگر پٹھان کوٹ کی طرز کا حملہ ہوا تو کون سا ریمبو اس کا انچارج ہوگا کیونکہ بی جے پی کی تو حکومت ہی ’ریمبو‘ کی حکومت ہے اور یہاں ہر کوئی ریمبو بننے کی کوشش کرتا ہے۔ اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کے دل جیتنے کا تاریخی موقع کھو دیا ہے، آج اگر کوئی کشمیر میں مارا جاتا ہے تو 40 سے 50 ہزار افراد اس کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں ہیں، بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کیا گورننس کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسد الدین اویسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ان کی گردن پر چھری بھی رکھ دی جائے تو بھی وہ ’بھارت ماتا کی جے‘ نہیں کہیں گے۔ اسد الدین کے بیان کے خلاف بی جے پی اور شیو سینا سمیت دیگر ہندو انتہا پسند تنظیمیں ان کے خلاف میدان میں آگئی اور ان کی بھارتی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…