بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کانیلو ساول ایلواریز کے خلاف فتح میرے باکسنگ کیریئر کی بڑی کامیابی ہو گی، عامر خان

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میکسیکن مڈل ویٹ سٹار کانیلو ساول ایلواریز کے خلاف فتح میرے باکسنگ کیریئر کی بڑی کامیابی ہو گی،یاد رہے کہ عامر خان رواں برس مئی میں میکسیکن باکسر کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کانیلو کے خلاف فائٹ میرے کیریئر کا بہت اہم مقابلہ ہے ،میں اس کیلئے سخت تیاری کر رہا ہوں، مڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن بننا دیرینہ خواب ہے اور اگر میں فتح یاب ہو گیا تو یہ میری بڑی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امیچور دنوں میں بہت کامیابیاں حاصل کیں، بطور پروفیشنل باکسر میں نے دو بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا لیکن باکسنگ کی دنیا میں کانیلو بڑا نام ہے ،اس کے خلاف مقابلہ جیت کر مڈل ویٹ چیمپئن بننا میرا سب سے بڑا کارنامہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سابق امریکن باکسر سوگر رے لیونارڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ویلٹرویٹ سے مڈل ویٹ چیمپئن بننے کیلئے تیار ہوں، کانیلو کو شکست دینے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…