بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پشاور دھماکے میں بس ڈرائیور نے ہمت اور بہادری کی نئی مثال قائم کردی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک) سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں جہاں 16 افراد جاں بحق ہوئے وہیں بس ڈرائیور کی ہمت اور بہادری نے مزید کئی قیمتی جانیں بچالیں۔تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے درگئی سے 50 سے زائد افراد کو لے کر بس پشاور جارہی تھی کہ سنہری روڈ پر بس میں زوردار دھماکا ہوا جس میں بس ڈرائیور فرید گل بھی شدید زخمی ہوگیا، دھماکے کے بعد بس میں لاشیں اور خون بکھر گیا لیکن فرید گل نے اعصاب پر قابو پاتے اور اپنی تکلیف کو بھولتے ہوئے بس کو قریبی اسپتال تک پہنچایا جہاں فوری طور پر امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمرجنسی میں منتقل کیا۔ہمت اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے بس ڈرائیور فرید گل کو امدادی ٹیموں نے شدید زخمی حالت میں بس کا اگلا حصہ کاٹ کر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری علاج کے بعد اسے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے فرید گل کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرید گل نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر بس کو اسپتال تک پہنچا کر کئی قیمتیں جانیں بچائی ہیں جس پر سب کو فخر ہے۔واضح رہے کہ پشاور کے علاقے سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…