اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکیوں کی زائد قیام کے لئے درخواست دینے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شیر اکبر خان کے ملائیشیا کی شہریت رکھنے والے پاکستانی خاندانوں سے ملک میں زائد قیام پر ڈالروں میں جرمانہ وصول کرنے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہا کہ بعض ایسے ممالک ہیں جن میں رہنے والے پاکستانی اگر پاکستان میں دو ہفتہ زائد قیام کریں تو ان پرکوئی جرمانہ نہیں ہوتا۔ اس کے لئے وزارت داخلہ نے زائد قیام کی اجازت کے حوالے سے باقاعدہ ایک طریقہ کار طے کر رکھا ہے۔ جرمانے مختلف کیٹگریز کے تحت وصول کئے جاتے ہیں۔ یہ قانونی معاملہ ہے اس میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا۔ توجہ مبذول نوٹس پر شیر اکبر خان‘ صاحبزادہ طارق اللہ ‘ عائشہ سید کے سوالات کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب بھی کوئی ملائیشیا کی شہریت حاصل کرتا ہے وہ ایک معاہدہ پر دستخط کرتا ہے اور اس کے تحت اسے پاکستانی شہریت چھوڑنا پڑتی ہے۔ ممالک کے درمیان باہمی معاہدات ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس صرف ایک فرد کی درخواست آئی تھی کوئی عوامی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر 15 دنوں کے اندر درخواست دی جائے تو کوئی جرمانہ نہیں ہوتا۔ مگر تین سال زائد قیام اور 15 دن میں بڑا فرق ہے۔ قانون کے تحت جرمانہ معاف نہیں کیا جاسکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ زائد قیام کے لئے درخواست دینے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ جتنی مرتبہ مرضی ہے توسیع مانگی جاسکتی ہے۔ جرمانہ صرف زائد قیام کی اجازت طلب نہ کرنے والے لوگوں سے لیا جاتا ہے۔
پاکستان میں غیر ملکیوں کی زائد قیام کے لئے درخواست دینے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ،مریم اورنگزیب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق فیصلہ کرلیاگیا
-
یکم جولائی سے کن جائیدادوں کی خرید وفروخت نہیں ہو سکے گی؟ اہم خبر
-
ریو سیکریٹو
-
گھر داماد نے 4 سال تعلقات کے بعد بھاگ کر ساس سے کورٹ میرج کرلی
-
قیمتی الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کی دسترس میں! حکومت کا بڑا فیصلہ
-
رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
سعودی عرب میں ہائی الرٹ، سول ڈیفنس کا شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے انتباہ جاری
-
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا بڑی مشکل میں پھنس گئیں
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے تینوں ملزمان گرفتار
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار



















































