بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بنگلا دیش کے خلاف ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کر کے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی ، محمد حفیظ

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کر کے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی اور کوشش ہو گی کہ آئندہ میچز میں بھی فارم برقرار رکھ سکوں۔میچ کے بعد اپنے انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہے تھے تاہم یہ ٹورنامنٹ ایک علیحدہ ٹورنامنٹ ہے اس کے لئے تمام لڑکوں نے بہت محنت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے وارم اپ میچ میں سری لنکا کے خلاف بھی اچھا پرفارم کیا تھا جس سے لڑکوں کو اعتماد ملا اور آج کے میچ میں بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کر کے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی اور 202 رنز کا ہدف دیا۔حفیظ نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی میں سلو وکٹ پر 200 سے زائد رنز کا ہدف اچھا ٹوٹل ہے تاہم میچ جیتنے کے لئے بھرپور محنت کرنا ہوگی اور ہمارے پاس فاسٹ اور اسپن بولنگ کا اچھا کمبی نیشن موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ ٹورنامنٹ کے اگلے میچز میں بھی اسی فارم کو برقرار رکھوں۔واضح رہے کہ محمد حفیظ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 42 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ اٹھارویں اوور میں تسکین احمد کی گیند پر شبیر رحمان نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…