بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کوہلی ، دھونی کو پاکستان میں بہت عزت ملے گی ،دونوں پاکستان کا دورہ کریں تو ٹریفک جام ہوجائیگی ، وسیم اکرم

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارت سپراسٹار ویرات کوہلی اور مہندراسنگھ دھونی کو پاکستان میں ان کے اپنے ملک کی طرح پیار اور عزت ملے گی ، ویرات کوہلی اور دھونی پاکستان کا دورہ کریں گے تو ٹریفک جام ہوگی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان سے زیادہ بھارت میں پذیرائی ملنے کے بیان پر مداحوں اور کرکٹ کے مقامی حلقوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ، میڈیا میں بھی ان پر تنقید کی گئی تھی ۔وسیم اکرم کا اسپورٹس ٹو ڈے کو انٹرویو میں آفریدی کے بیان کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ویرات کوہلی اور دھونی پاکستان کا دورہ کریں گے تو ٹریفک جام ہوگی کیونکہ کرکٹ دونوں ملک میں پیارا کھیل ہے۔وسیم اکرم نے آفریدی پر زور دیا کہ وہ کرکٹ پر توجہ دے اور ان کے بیان پر ملک میں آنے والے ردعمل کو نظرانداز کریں۔شاہد آفریدی کو پاکستان میں جو ہورہا ہے اس کے بجائے کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، اس وقت ان پر بہت زیادہ دباو ¿ ہے اور میں ان کےلئے صرف نیک خواہشات کا اظہار کرسکتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…